|
sunny Leona's film |
ممبئی (نیو ز رپورٹ )بھارتی اداکارہ سنی لیون کو اس وقت شدید مشکل کا سامنا کر نا پڑا جب ان کو دیکھ کر لوگو ں کا ہجوم خود پر قابو نہ رکھ سکا اور ان کی طرف لپک پڑا ۔سنی لیون چند روز قبل اپنی فلم راگنی ایم ایم ایس 2کی تشہیر کے لئے رکشے کی سواری کر رہی تھیں کہ رکشہ اسٹینڈ پر کھڑے لوگ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور سنی لیون کے رکشے پر حملہ آور ہو گئے۔ اس موقع پر پولیس کو مداخلت کرکے سنی لیون کی جان چھڑوانا پڑی ۔ اس بارے میں سنی لیون کا کہنا تھا کہ جب تک یہ واقعہ نہیں ہوا تھا رکشے کی سواری میں کافی مزا آرہا تھا۔ انہو ں نے پولیس
والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ ان کے مطابق اگر پولیس موقع پر موجود نہ
ہوتی تو پرستار نہ جانے ان کا کیا حشر کرتے۔